22 اپریل 2014 - 15:21
کیسپین سی کے پانچ ساحلی ملکوں کے رہنما، امن و دوستی، پائیدار ترقی کے لئے پرعزم

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کیسپین سی کے پانچ ساحلی ملکوں کے رہنما، امن و دوستی، پائیدار ترقی اور اچھی ہمسائیگي کے لئے پرعزم ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج ماسکو میں کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے وزراء خارجہ کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ کیسپیئن سی، انفرادی پوزیشن کے ساتھ ساحلی ملکوں کے لئے ایک عطیۂ الہی ہے جو ان ملکوں کے تعلقات کو مستحکم کرتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کیسپین سی کے بارے میں ایسے جامع اور مکمل قانونی نظام کے تعین کی ضرورت ہے  جو نہ صرف موجودہ ضرورت میں جواب دہ ہو بلکہ مذاکرات کرنے والوں کی گہری توجہ اور دور اندیشی کے سبب آئندہ کی نسلوں کے لئے بھی قابل تحسین قرار پا‏‏ئے۔  جناب ظریف نے کیسپین سی کے قانونی نظام کی تدوین میں پانچ جانبہ اتفاق رائے اور حدود کے تعین کے منصفانہ ہونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا افسوس کی بات ہے کہ بعض غیر علاقائی ممالک، کیسپین سی کو تیل اور گيس کی توانائی کے ذخائر کے مترادف بتاتے ہیں اور دوسری جانب ماحولیات، زندہ ذخائر، اور امن و استحکام سے غافل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲